ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی طرف سےواشنگٹن میں سعودی سفیر کے قتل کےجھوٹے اور بے بنیاد الزامات کےبعد کل رات دوسری مرتبہ امریکی مفادات کے نگراں سوئزر لینڈ کے سفیر کو دوبارہ وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے اور جھوٹے الزام میں گرفتار ایرانی منصور ارباب سیر تک رسائي کا مطالبہ کیا ہے بین الاقوامی قوانین کے مطابق امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ گرفتارمنصور ارباب سیرکے بارے میں ایران کو معلومات فراہم کرے ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق منصورارباب سیر پرسعودی سفیر کے قتل کے منصوبے کے امریکی الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔اس تک ایران کورسائی دینا امریکہ کی ذمے داری ہے،اس معاملے میں تاخیر ہوئی تو عالمی قوانین کی خلاف وزری ہوگی۔1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں سوئٹزرزلینڈ کا سفارت خانہ امریکی معاملات کی نگرانی کرتاہے۔سوئزر لینڈ کے سفیر نے نے ایران کو بتایا ہے کہ وہ ایران کی درخواست امریکی حکومت کو فوری طور پر منتقل کرےگا اور اس کے نتاج سے ایران کا آگاہ کرےگا۔ ذرائع کے مطابق اگر امریکہ نے منصور ارباب تک ایران کو رسائي فراہم نہ کی تو امریکہ بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں جھوٹا قرار پائے گا۔...........
/169